پولیو کے مزید دو کیس سامنے آگئے

اسلام آباد: پاکستان میں ایک روز میں 2 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے، رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی، نئے پولیو کیسز صوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ سے سامنے آئے ہیں۔
ایک کیس صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے نیکی خیل کا ہے جہاں 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ فیلڈ سپروائزر میڈیکل افسر ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔
ذرائع قومی ادارہ صحت نے بھی سندھ میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کی ہے، ضلع نوشہروفیروز کی 4 سالہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے۔ واضح رہے رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہوچکی ہے جن میں سے 16 صوبہ خیبر پختونخواہ، 9 سندھ اور 5 بلوچستان سے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ پنجاب سے 1 پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔