پنجاب: لاک ڈاؤن میں نرمی، پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ
لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دے دی۔
حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دے دی جائے گی جب کہ عید الفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائز رزاور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا، آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیاہے جب کہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔