پاکستان میں کورونا کے 531 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 531 کیس سامنے آئے جبکہ 8 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6588 ہوگئی جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 651 ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناکے424مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک 3 لاکھ 4 ہزار609 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا کے 516 کیسز تشویشناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ تفصِلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار، پنجاب ایک لاکھ 892 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541 ہوگئی، جبکہ اسلام آباد میں 17 ہزار428 ، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔