پاکستان میں ڈالرایک بار پھر مہنگا
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 86 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے کے بعد 164 روپے 30 پیسے ہے۔