ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس کی عوام سے ماسک پہننے کی اپیل

کراچی: صف اول کی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں سے ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کردی۔
انہوں نے ماسک پہنے اپنی تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ماسک پہننے کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاط کریں۔
آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ حکومت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر کو اپنی عادت کا حصہ بنالیں اور اپنے ساتھ اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں، اس وقت کی احتیاط مستقبل میں آپ کی کئی خوشیوں کی ضمانت بن جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔