ویکسین سے متعلق وفاق کی کیا بات ہوئی میڈیا سے پتہ چلتا ہے،وزیر صحت سندھ

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو کب تک کورونا ویکسین ملے گی معلوم نہیں، وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین بنانے والے عالمی اداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے،اس وقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کب تک ویکسین پہنچے گی، وفاق کو چاہیے کہ وہ صوبوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے۔عذراپیچوہو نے کہا امید ہے بین الاقوامی ویکسین کا استعمال آئندہ سال موسم بہار سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں60 سے 80سال کے بوڑھوں اور ڈاکٹرز کو ویکسین لگے گی۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسین سے متعلق وفاق کی کیا بات ہوئی میڈیا سے پتہ چلتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔