وفاق میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور

پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔وفاق میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسی کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اہم فیصلوں متوقع ہیں تاکہ کورونا پر قابو پایا جا سکے۔تاہم تفصِلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے وار کے سبب پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔وفاق نے نومبر میں چھٹیاں دینے کے لیے پنجاب سے مشاورت کی تھی۔وفاق میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہیں۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ تاہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے تاحال سرکاری ذرائع سے کچھ نہیں بتایا گیا،

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔