وطن واپسی پر میرا کا کورونا ٹیسٹ، رپورٹ کل آئے گی
لاہور: امریکا سے وطن واپس آنے والی اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا گیا جس کی رپورٹ جمعرات کو آئے گی۔ اداکارہ میرا گزشتہ روز امریکا سے لاہور پہنچی تھیں، لاہور پہنچنے پر انہیں نجی ہوٹل میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے باعث اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں اور کئی دنوں سے وہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دُہائياں دے رہی تھیں۔