وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے پر عثمان ڈار کا ردعمل
اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے سے متعلق لیگی رہنما کے بیان پر عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے استعفے کے مطالبے کو رد کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا خواب دیکھنا چھوڑیں، عوامی خدمت پر دھیان دیں، عوام کے دل میں جگہ بنائیں۔
عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں اخلاقی جرات ہے تو تسلیم کریں نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ درست تھا، بتائیں، پاناما کیس کے فیصلےمیں کون سا باب رقم ہواتھا؟
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کہ شرم و حیا کا لیکچر آپ کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،آپ سزا یافتہ مجرم کو اپنا قائد کہتے ہیں۔