وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی نشانی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اخلاقی معذروں نے ملکی نظام اور ملک کی معیشت کی معذور کیا، انہیں عوام کی صحت کا بھی احساس نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی بڑی نشانی ہے ان لوگوں نے عوام کو سیاسی غلام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت دشمنی نہیں بلکہ عوام دشمنی کررہے ہیں، حکومت کو ان کی سرگرمیوں سے فرق نہیں پڑے گا، حالات اور واقعات کو دیکھتے ہوئے ان کو دوا دی جائے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی باتیں ذہنی معذوری کی بڑی نشانی ہیں، مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا، حکومت ان بازوؤں کا زور دیکھنا اورطاقت آزمانا چاہتی ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پی ڈی ایم کورونا ہے، کرپشن کا کورونا بھی پی ڈی ایم نے ہی متعارف کرایا تھا، سیاسی میدان میں کرپشن کا میدان چاہ رہا ہے کہ کورونا سے پنجہ آزمائی کرے، ہم نہیں چاہتے کہ کرپشن کے کورونا کا علاج اصلی کورونا کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔