وزیراعظم پاکستان اور روسی وزیرخارجہ کا مسئلہ کشمیرکے پُرامن حل پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوٗے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی وفد بھی موجود تھا۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی تعلقات کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کو دہرایا۔

وزیراعظم عمران خان نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے "پاکستان اسٹریم” گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی موقف سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو آگاہ کیا اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کے امور پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مسٗلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے معزز مہمان کیساتھ کوویڈ 19، صحت عامہ اور معاشی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے روس کو سپوتنک فائیو ویکسین بنانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ویکسین کی خریداری سے متعلق پاکستان کی دلچسپی ظاہر کی۔

 

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، صنعت، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گٗی۔۔ اعلامیے کے مطابق رواں سال ماسکو میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن میں مختلف تجاویز اور منصوبوں پر پیش رفت ہوگی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور افغان امن عمل کو فروغ دینے میں روس کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔