وزارت اطلاعات میں تبدیلی اچھا فیصلہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات میں تبدیلیوں کو بڑا اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونی کیشن میں کافی بڑی کمی آرہی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ آئی ایس پی آر جس کو ہم آج دیکھتے ہیں، اس کے بانی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ ہی ہیں۔
ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی نے نہیں کہا کہ اٹھارویں ترامیم کو تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اٹھارویں ترامیم میں کچھ کمی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ 26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس وقت ہم پاکستان میں گلوز، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس سمیت کچھ بھی نہیں بنارہے تھے لیکن آج دو ماہ بعد وائرس سے نمٹنے کے لیے 76 فیصد سامان پاکستان خود بنارہا ہے۔ ہم سینی ٹائزرز کو ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔