ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، معروف موٹر کمپنی بند
سیول: معروف کمپنی ہنڈائی موٹر نے اپنے دو ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جنوبی کوریا کی فیکٹری بند کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ہنڈائی موٹر کی فیکٹری کے دو ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کمپنی انتظامیہ نے فیکٹری بند کی۔
ہنڈائی موٹر کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کمپنی نے وائرس سے متاثرہ دو ملازمین کے قریبی ساتھیوں کو آئی سو لیشن میں رکھا ہے، ان کے مزید ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔
فیکٹری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمپنی کو وائرس سے پاک کیا جارہا ہے اور پروڈکشن کے آغاز سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ کمپنی کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا کے آٹو میکر شیئرز میں مزید 5 فیصد کمی واقع ہوگئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ بھی 3.3 فیصد تک گر گئی۔