واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، 2018 میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیرھ ارب تھی، جس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی مقبول ویب سائٹ واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا اور دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دو ارب تک پہنچ گئی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے اعلان کے مطابق 2018 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیرھ ارب تھی۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس کی تعداد میں رواں سال مزید اضافہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔