نیوزی لینڈ کو ایک اور جھٹکا

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایک اور کورونا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں وبا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔نیوزی لینڈ میں کورونا،لاک ڈاؤن اور تمام تر پابندیوں کے خاتمے کے دو ہفتے بعد 3 وبا کے مریض سامنے آچکے ہیں، جبکہ 5 جون کو حکومت ملک میں کورونا کا کوئی فعال کیس نہ کہہ کر لاک ڈاؤن ختم کرچکی ہے۔محکمہ صحت نے دو نئے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کی آمدورفت کے لیے بارڈر کھولنے سے وائرس دوبارہ نیوزی لینڈ میں منتقل ہوا۔ البتہ تمام شہریوں کو ملک میں داخلے کے بعد دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا لازمی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔