نوجوانوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ماہرین کا تشویش کا اظہار
عالمی ادارہ صحت نے نوجوانوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وبا انہیں اپنا شکار نہیں بنائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہانس نے خبردار کیا ہے کہ نوجوان خود کو کورونا کے خلاف مضبوط تصور کررہے ہیں، دراصل مہلک وائرس ان پر بھی حملہ کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 24 سال کے کم عمر افراد میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ شدید تشویش کا باعث ہے، کورونا کا خطرہ کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس مکمل طور پر ختم ہوگیا، وبا طوفان کی طرح جسم پر چمٹ سکتی ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ نوجوانوں کے مقابلے میں بڑے عمر کے افراد کرونا سے زیادہ ہلاک ہوئے لیکن اس کا ہرگز یہ معنیٰ نہیں کہ وائرس کم عمر افراد کے لیے ختم ہوگیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 15 سے 24 سال کے افراد میں کرونا کا پھیلاؤ تین گنا زیادہ دیکھا گیا۔