نواز سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹے ہیں، شہباز گل
اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 40 سال کی منی ٹریل جمع کروائی۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹے ہیں اوریہی غم آپ کو کھائے جارہا ہے، شہباز شریف بچ سکتے ہیں اگر وہ ثابت کردیں، ان کی بھینسیں سونے کا دودھ دیتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان ایک وقت میں سب سے زیادہ مفرور اور اشتہاری خاندان ہے۔ آپ سے ہمدردی ہے کہ دنیا کے عظیم کرپٹ خاندان کی ترجمانی کرنی پڑ رہی ہے۔