مہوش حیات ’’اونانا چیلنج‘‘ کی بھی چیمپئن بن گئیں

کراچی: فلموں اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو پورا کرکے شائقین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی چیلنج سامنے آتا رہتا ہے اورعام افراد کے ساتھ مشہور شخصیات بھی اس چیلنج کو پورا کرتی نظر آتی ہیں۔ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ مقبول ہوا تھا جسے ہالی وُڈ اور بولی وُڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے ناصرف قبول کیا تھا بلکہ پورا بھی کیا تھا ان فنکاروں میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔
پھر ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیلنج وائرل ہو اورمہوش حیات اس کا حصہ نہ ہوں۔ اس بار بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ مل کر پورا کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے اور ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔