ملک میں مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد تک پہنچ گئی
وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں چوبیس اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، صرف چار میں کمی جبکہ تیئیس میں استحکام رہا۔ جبکہ ملک میں بنیادی اشیائے ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق تازہ اعداد و شمارجاری کر دیئے۔ تفصِلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد تک پہنچ گئی ، ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا ، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح9.20 تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایل پی جی گھریلوسلنڈر41روپے مہنگا ہوا، ٹماٹر کی فی کلوقیمت میں 4 روپے 43 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ چینی فی کلو 2 روپے، دال ماش فی کلو ایک روپے 77 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس کے نرخ بدستور مستحکم رہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتےمیں زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں26 روپے کااضافہ جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں9 روپے کا اضافہ ہوا، پیاز،آلو، لہسن، کیلے اور دہی سستے ہوئے ساتھ ہی ایک ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، رواں ہفتے مرغی، انڈے، ٹماٹر، چینی، چاول، گھی، کوکنگ آئل، گوشت، تازہ دودھ اور آٹا مہنگا ہوا۔