ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 30 ہلاکتیں

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی  تعداد 1395 ہو گئی  نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66457 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 445 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 427 اور پنجاب میں 439 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 46 ، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔