ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، سورج آگ برسانے لگا

اسلام آباد/ کراچی: پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی عروج پر ہے، آج بھی سورج آگ برسارہا ہے۔ نواب شاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں درجہ حرارت 49 تک پہنچ سکتا ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر، سندھ کے علاقے سورج کے نشانے پر آگئے۔ گذشتہ روز موئن جودڑو میں پارہ 50 کو چھو گیا، آج دن بھر سورج آگ برساتا رہے گا۔ کراچی میں پارہ 35 سے 38 کے درمیان رہے گا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی شدید گرمی ہے۔ باغوں کے شہر میں درجہ حرارت 44 تک جانے امکان ہے۔ فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور بھکر میں گرمی زوروں پر رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کو پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اننت ناگ، بارہ مولہ، لیہہ میں بھی کل بادل برسیں گے۔ جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور سری نگر میں 21 ڈگری رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔