معروف گلوکار عالمگیر بخیریت، انتقال کی خبروں کی تردید!

کراچی: گلوکار عالمگیر زندہ اور بخیریت ہیں، جمعہ کی شام سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان خبروں کی تردید کردی۔
بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عالمگیر کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر آپ کے انتقال کی خبروں کو دیکھ کر میں بہت ڈر گئی تھی۔
بشریٰ انصاری نے مذاقاً کہا آپ 100 سال کے ہوگئے ہیں اور اب آپ کو مرنے کا کوئی حق نہیں مجھے آپ کی عادت ہوچکی ہے۔ بشریٰ انصاری کی باتیں سن کر عالمگیر کو فون پر ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ بشریٰ انصاری نے خدا کا شکر اداکیا کہ عالمگیر زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں۔

View this post on Instagram

We love u alamgir ..shukar hay he is OK..

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔