معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

لاہور: اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرے پرستار مجھ سے ایک بیان کا انتظار کررہے ہیں، میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

فیروز خان نے مزید لکھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اسلام کی تعلیم کے لیے کام کروں گا اور اپنی خدمات مہیا کروں گا، آپ سب سے میری دعا کی درخواست ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی ایک فلم فلحال تکمیل کے مراحل میں ہے،جس میں فیروز خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جو فلم عید الفطر پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔