محنت کش مزدوروں کے بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوائی جائے گی، سعید غنی

کراچی :وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس.اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ محنت کش مزدوروں کے بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوائی جائے گی

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، گورننگ باڈی کے تمام ارکان نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ محنت کش مزدوروں کے بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوائی جائے گی ان کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کرے گامزدوروں اور محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر انہیں معاشرے میں اعلیٰ مقام ملے یہ ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے.

وزیر تعلیم کی جانب سے اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے رجسٹر مزدوروں کے بچوں کو اسکولز میں کتابیں، یونیفارم، جوتے اور اسکولز بیگ کی مد میں سامان کی بجائے ان مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ 6 ہزار روپے جمع کروانے کی منظوری دے دی.اس حوالے سے ایمپلائیرز اور مزدور دونوں کو خط لکھ کر اس حوالے سے ان کا اکاؤنٹ نمبر حاصل کیا جائے گا.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔