مارکیٹیں بند کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹیں، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مارکیٹیں بند کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کوجی نائن، جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ اور جی 10 میں مارکیٹیں بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ، اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ میں کاروبار ی مراکز بند رہیں گے۔جمعرات اور جمعہ سفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، آمیزون مال بند رہیں گے۔آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سکس اور ایف سیون میں بھی ہفتہ، اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گ

ے۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ ہفتہ اور اتوار کو پورے اسلام آباد میں مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے میں بھی جمعہ، ہفتہ کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ جمعہ، ہفتہ کو پی ڈبلیو، پاکستان ٹاوَن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں مارکٹیں بند رہیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔