قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پر صوبوں سے رائے لی جائے گی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت ہوگی، نئے مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا، معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔