قرنطینہ بہت صبرآزما مرحلہ ہے، صبا قمر

لاہور: مقبول اداکارہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں، یہ بہت صبر آزما مرحلہ ہے۔
کورونا وائرس کے باعث اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنے والے فنکاروں نے سوشل میڈیا کو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کی ابتدا کی اور آئسو لیشن گڈبائے صباقمر کے نام سے پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ پہلی ویڈیو کو پہلی قسط سمجھا جائے، اس موضوع پر مزید ویڈیوز بھی اپ لوڈ کروں گی۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور دیگر فنکار پہلے ہی یوٹیوب چینلز چلارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔