فیصل سبزواری بھی کورونا کی زد میں آگئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ایم کیو ایم رہنما نے ایک ٹوئٹ میں اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ان کے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ آج ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
انہوں نے صحت یابی کے لیے دعا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدارا احتیاط کریں ، محفوظ رہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔