فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
کراچی: فیصل ایدھی کا دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا، تیسری مرتبہ ٹیسٹ کرانے پر منفی آگیا۔
فیصل ایدھی نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ اللہ کے کرم سے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی، کورونا میں مبتلا تمام مریضوں کے لیے صحت کی دعا کرتا ہوں۔
فیصل ایدھی نے کورونا کا تیسرا ٹیسٹ دو روز قبل 4 مئی کو پمز میں کروایا تھا جبکہ 17 روز میں تین مرتبہ ٹیسٹ کرواچکے ہیں۔