عمران فاروق کے قتل کا حکم کس نے دیا؟ عدالتی فیصلے نے پردہ اٹھا دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے آج ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم بانی متحدہ نے دیا تھا اور ایم کیو ایم لندن کے دو سینئر رہنماؤں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا۔
فیصلے کے مطابق معظم علی نے قتل کے لیے لیے محسن علی اور کاشف کامران کا انتخاب کیا۔
خیال رہے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم اور افتخار حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔