عاصم اظہر کا نعت پڑھنا صارفین کو بھاگیا

کراچی: گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں بھی مشہور ترین نعت شریف ’’فاصلوں کو تکلف‘‘ کے بول عوام میں قبولیت کا درجہ حاصل کرگئے۔
عاصم اظہر آئے روز ماضی کا کوئی نہ کوئی مشہور گانا گنگناتے نظر آتے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنی آواز میں خوبصورت نعت پڑھ کر لوگوں کے دل جیت لیے۔
معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں پڑھی جانے والی شہرہ آفاق نعت شریف ’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ کو عاصم اظہر نے بھی خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھا تو صارفین تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ نعت شریف کے چند بول کی ویڈیو کو محض ایک گھنٹے میں ہی 39 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

View this post on Instagram

Hum bhi bay bas nahi, bay sahara nahi

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔