طیارہ حادثہ: لاشوں کی شناخت اور لواحقین کے ڈی این اے اکٹھے کرنے کا کام جاری

کراچی: جامعہ کراچی کی فرانزک ڈی این اے لیب میں پی کے 8303 حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت اور اہل خانہ کے نمونے اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت پرواز کے مسافروں کے ڈی این اے کے ان کے اہل خانہ سے کراس میچ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ڈائریکٹر ایچ ای جے ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق حادثے کے بعد سے سندھ فرانزک ڈی این اے اور جامعہ کراچی میں قائم سیرلجی لیبارٹری میں متاثرین کی لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔


چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے اس منصوبے میں 20 سائنس داں اور رضاکار شامل ہیں، جسے دو ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
متاثرین کے اہل خانہ اپنے نمونے جمع کروانے کے لیے مذکورہ نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
111222292-370; 03422762024, 03319092132

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔