صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارکرشن بھیل کسمپرسی میں چل بسے

رحیم یار خان: صدارتی ایوارڈ یافتہ چولستانی فنکارکرشن لال بھیل 3 ماہ کی علالت کے بعد چل بسے۔
وہ 3 ماہ سے علیل تھے اور نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ کرشن لال بھیل نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ، انہیں دنیا کی 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
اُن کے شاگرد جمیل لال بھیل کا کہنا ہے کہ کرشن لال بھیل غربت کی جنگ لڑتے لڑتے چل بسے۔ کسی بھی حکومتی نمائندے نے تعاون نہیں کیا، یہاں تک کہ ان کی کسی نے عیادت تک نہیں کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔