شیخ رشید غلط، ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، راجا ظفرالحق
لاہور: (ن) لیگ کے سینئر رہنما راجا ظفرالحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور راجہ ظفرالحق نے کروائے ہیں جب کہ اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔
وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، نواز سے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ چھینا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نواز شریف کی مرضی کے بغیر دھماکے نہیں ہوسکتے تھے۔