سینیٹائزر کے نقصانات، استعمال میں اعتدال ضروری

کراچی: جلدی امراض کے ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سینیٹائزر کا زیادہ استعمال جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں ماہرین بار بار ہاتھ دھونے کے ساتھ سینیٹائزر استعمال کرنے کی تلقین کررہے ہیں، وہیں ماہرین امراض جلد نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ سینیٹائزر کے زیادہ استعمال جلدی خارش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سینی ٹائزر کے مستقل استعمال سے سانس کی بیماری بھی ہوجاتی ہے۔ ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے کہ ہاتھ اور منہ دھونے کیلئےصابن اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، سینی ٹائزر کا استعمال پانی اور صابن نہ ہونے کی صورت میں کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔