سونے کی قیمت میں فی تولہ 2500 روپے کمی ریکارڈ
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تفصِلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 96 ہزار 108 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 80 ڈالر کم ہوکر 1877 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔