سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 21 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور سونے کی 1883 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 4 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر تھی۔