سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 98550 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 84490 روپے ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے کی کمی ہوگئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی 15 ڈالر کمی کے بعد 1716 ڈالرفی اونس پر ٹریڈنگ ہورہی ہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 165 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر164.87 روپے سے بڑھ کر 165.80 روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 84ہزار 619 روپے ہوگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔