سندھ میں کرونا وائرس کے 24 مزید مریض جاں بحق
sindh corona update
کراچی سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 24 مریض انتقال کرگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5220 ہوگئی ہے اور 11458 ٹیسٹ کرانے پر 608 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 24 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن سے اموات کی تعداد 5220 ہوگئی ے جوکہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 11458 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 608 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5.3 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 4260882 ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں جن میں سے 327004 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 91.2 فیصد یعنی 298344 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 798 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 23440 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 22704 گھروں میں ، 21 آئسولیشن مراکز میں اور 715 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 676 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں 56 کو وینٹی لیٹرزپر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 608 نئے کیسوں میں سے 393 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 129 ، ضلع وسطی 86 ، ضلع جنوبی 77 ، ضلع ملیر 48 ، ضلع کورنگی 31 اور ضلع غربی 22 شامل ہیں۔ حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد نے 23-23، میرپورخاص 19 ، بدین 17 ، جامشورو 13 ، نوشررفروز ، سانگھڑ اور عمرکوٹ 10-10، قمبر ، خیرپور ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان 9-9، تھرپارکر اور جیکب آباد 8-8، مٹیاری اور ٹنڈو الہہار 6-6، کشمور اور سکھر 4-4، دادو 2، لاڑکانہ اور شکارپور 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔