سمندر پار پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کا حصول، یاران وطن پروگرام متعارف
اسلام آباد: سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے وزیراعظم عمران خان نے یاران وطن کے نام سے پلیٹ فارم بنادیا۔
’یاران وطن‘ کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیا بھر میں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلے محاذوں پر سرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کے انسداد کے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کے لیے ’یاران وطن‘ کے عنوان سے ایک قدم اٹھایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔