سعودی عرب میں یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہری بیرون مملکت آجا سکیں گے۔سعودی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ خروج وعودہ یا اقامے یا ویزے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب نے مرحلہ وار فلائٹ کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق جو افراد مستقل نوکریوں پر ہیں وہ کل سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔جبکہ غیرملکیوں کو 15 ستمبر سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی، کل سے کھیلوں اور بزنس ویزا رکھنے والے افراد پر سے بین الاقوامی سفری پابندیوں کو ختم کیا جارہا ہے جبکہ ہر طرح کی بین الاقوامی پابندیوں کو یکم جنوری 2021 سے اٹھا لیا جائے گا۔