سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دفاتر کو صبح شام سینیٹائز کیا جائے جب کہ دفاتر میں ہاتھ نہ ملانے اور سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ساتھ ہی تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں گے جب کہ علامات کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو آئیسولیشن سے متعلق آگاہ کریں، جب کہ دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیح دی جائے۔علاوہ ازیں دفاتر میں 2 بار سینیٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو اسٹاف فائل اور دستاویزات کو سینیٹائز کرے جب کہ دفتری امور سے متعلق تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔