ساری دُنیا اپنے خالق سے معافی مانگے، حمیمہ

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ ساری دُنیا ایک ساتھ کورونا وائرس کے نقصان کے پیش نظر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے۔
چین سے پروان چڑھنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے کئی ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سپر پاور ملک بھی کورونا کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے،پاکستان میں بھی یہ وائرس کئی افراد کو متاثر کر چکا ہے۔
پوری دنیا پر اس وبا کے پھیلتے اثرات کے باعث اداکارہ نے کہا کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، دنیا کے پر کونے سے ہر ایک انسان اپنے خدا سے معافی مانگے۔ اللہ پاک ضرور سنے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔