سابق ایم این اے دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں دانیال عزیز کے صاحبزادے محفوظ رہے۔ فائرنگ سردار علی نامی شخص کے بیٹوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ ایس ایچ او آبپارہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔