زائدالمیعاد پاسپورٹس کی مدت میں 30 جون تک کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے زائدالمیعاد پاسپورٹس کی مدت بڑھا کر 30 جون تک کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے زائدالمیعاد پاسپورٹس کی مدت میں 30 جون تک کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کا اجرا نہیں کیا جارہا  اس لیے پاسپورٹس کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ملکی اور غیر ملکی دفاتر میں ایک ہزار روپے فیس کے عوض مینوئل طریقے سے پاسپورٹ کی مدت میں توسیع کا اندراج کرایا جاسکتا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کیلئے یہ فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔مینوئل طریقے سے کی جانے والی توسیع کی مدت ایک سال تک ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔