روایتی سِم سے چھٹکارا، ای سِم کے نام سے نئی ٹیکنالوجی متعارف

سام سنگ نے آئی فونز کی طرح اپنے نئے ماڈلز گیلکسی ایس 20 اور گیلکسی زیڈ فلپ میں ای سِم کے نام سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، البتہ ہر ماڈل کے لیے ای سِم مختلف کام کے لیے ہوسکتی ہے۔
آئی فون 11 اور گیلیکسی ایس 20 کے لیے ای سِم کی بدولت ایک ہی فون پر دو رابطہ نمبر رکھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ای سِم ایک چھوٹی برقی چِپ ہوتی ہے، عین پلاسٹک سِم کی طرح کام کرتی ہے۔ لیکن اسے بار بار پروگرام اور ری پروگرام کیا جاسکتا ہے، اس طرح یہ ایک ہی وقت میں کئی طرح کی سیل فون کمپنیوں سے منسلک ہوجاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔