رمضان شوگر مل کیس، شہباز اور حمزہ 11 جون کو احتساب عدالت طلب
لاہور: احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر مل کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 11 جون کو طلب کرلیا۔
رمضان شوگر مل کیس کی سماعت جج امجد نذیر نے کی، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او رہے، ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلواکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، علاوہ ازیں احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے ملزم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے ایس پی ہیڈکوارٹر کو آشیانہ ریفرنس کے زیر حراست ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔