رشی کپور میرے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند تھے، میرا

نیویارک: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔
میرا کا ایک وڈیو میں کہنا ہے کہ 2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپور کے ساتھ ہوئی تھی، وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک بار دبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپور کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اور اسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور میں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اور میری ہمت بھی باندھی تھی، انہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر بہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپور صدی کے بڑے اداکار تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے انداز سمیت وہ بہت ہمدرد تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔