دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر ڈاکٹر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت نہ دیے جانے پر ڈاکٹر نے خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقہ بھوپال کا رہائشی 40 سالہ دانتوں کا ڈاکٹر زبیر احمد دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا جس کے لیے اس نے اپنی پہلی بیوی سے اجازت طلب کی تو اس نے صاف انکار کردیا جس کی بنا پر دلبرداشتہ ہوکر ڈاکٹر نے زہریلی گولیاں کھالیں تاہم طبعیت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج وہ انتقال کرگیا۔