دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دس کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دس کروڑ افراد کو اپنا نشانہ 435 دنوں میں بنایا ہے۔عالمی ادارے صحت مطابق دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 49 ہزار 387 تک پہنچ چکی ہے۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 31 ہزار 392 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 58 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 624 اور ایک کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل کورونا سے متاثر دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 712 اور 88 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔